" It is Easier to Build Strong Children Than to Repair Broken Men ."

" It is Easier to Build Strong Children Than to Repair Broken Men ."
💯〰〰💪🏻〰〰💯
بچوں کو مضبوط بنانا آسان ہے،بگڑی ہوئی جوان شخصیت کو ٹھیک کرنا بہت مشکل ہے

👈🏻  جیسے ہی

گھر میں دوسرا بچہ آتا ہے

اس کے ساتھ ہی بڑے بچے میں خوف آجاتا ہے کہ

اب اس کی اہمیت، اس پر توجہ، اس کی دیکھ بھال کم ہوجائے گی

اور

اکثر ہوتا بھی یہ ہی ہے

ماں باپ سمیت سارا خاندان

نئے بچے کی تعریف، دیکھ بھال میں لگ کر

بڑے بچے کو بھول جاتے ہیں

مسئلہ یہیں سے شروع ہوتا ہے

🔥  بڑے بچے کا یہ خوف

فوری طور پر پہلے جیلیسی، پھر غصّہ ،حسد،

اس سے آگے نفرت اور خود غرضی سمیت بے شمار

نفسیاتی الجھنوں کا شکار ایک ناقابل ریپئر شخصیت بن جاتی ہے

بات

ذرا سی لاپروائی سے شروع ہوئی تھی

❄  ضرورت اس بات کی تھی کہ گھر میں پہلے سے موجود  بچوں کو حکمت کے ساتھ نئے آنے والے مہمان بچے کے بارے میں تیار کیا جاتا نہ کہ ایک دم اسے بریکنگ نیوز کی طرح  معلوم ہوتا کہ اب اس کے پیار محبت شفقت کو تباہ کرنے ایک نیا مہمان گھر میں آگیا ہے

👆🏻  عام طور پر یہ پرابلم ایک یا دو سال بڑے پہلے بچے کے ساتھ ہوتا ہے

آپ نے دیکھا ہو گا دوسرے بچے کے آتے ہی

انتہائی ہنس مکھ پیار کرنے والا بچہ ایک دم ایک دن میں

اداس، کنفیوز اور غصہ کرنے لگتا ہے

🎀  بہتر تو یہ ہے کہ

ماں باپ کی تربیت ہو

انہیں معلوم ہو کہ بچوں کے

جسمانی اور نفسیاتی مسائل کیا ہوتے ہیں

🎀🎀  ان کا پیشگی سدباب کیسے کیا جاتا ہے. 

لیکن

اگر دیر ہو گئی ہے

پھر بھی ابھی اندھیر نہیں ہوئی ہے

آج  سے ہی اس بارے میں ٹریننگ لینا شروع کیجیئے

جیلسی ، حسد، نفرت، غصہ، خود غرضی، یہ سب نفسیاتی امراض آپ کی توجہ، پیار، شفقت سے ٹھیک ہوسکتے ہیں

🎀🔔 چند طریقے یہ ہیں 🔔🎀

⬇🎀🔔⬇⬇🔔🎀⬇

📌  ہر بچے کو

الگ الگ وقت دیجئے

📌  بچے کی شکایت بھرپور توجہ سے نظریں ملا کر سنیں

انہیں اپنی شکایات بیان کرنا سکھائیں

📌  اور انتہائی تحمل سے شکایت سن کر اس کا سدباب کیجیئے

📌  بچوں کو گفٹ دیں اور گفٹ دینا سکھائیں

📌  صدقہ دینا سکھائیں

📌   سب سے اچھا صدقہ مسکراہٹ دینا سکھائیں

📌   بچوں کو عزت دیں، وہ عزت کرنا سیکھ جائیں گے

📌   مختلف دنوں میں مختلف رول دیں جیسے کسی دن

اسکول پرنسپل بنا دیں، کبھی کسی ایونٹ کا مینجر بنا دیں

کبھی گھر میں چھوٹے بچوں کا اسکول بنا کر  بڑے بچے کو ان کا ٹیچر بنا دیں

📌📌  بچوں سے مشورہ کیا کیجیئے،

🔔🔔  ہر بچے میں ایک الگ خوبی ہوتی ہے وہی اس کی

اسٹرینتھ ہے وہی خوبی اسے مضبوط بنائے گی

اس منفرد خوبی کو ڈھونڈنے میں بچے کی مدد کیجئے

📌  گھر، خاندان، اسکول اور بچوں کے دوستوں سے معلوم کیجیئے آپ کے بچہ کون سا کام انتہائی مہارت، شوق اور خوبصورتی سے کرتا ہے

یہی اس کی خوبی ہے جو رب نے اسے گفٹ کی ہے

اس خوبی کو تلاش کر اس کی حوصلہ افزائی کیجیئے

💪🏻  اسے اس شعبے میں آگے جانے کی مدد کیجئے

💯  ان شاء اللہ

آپ کی زرا سی اضافی توجہ

آپ کے بچے کی ساری نفسیاتی الجھنیں سلجھا کر اسے معاشرے کا کامیاب ترین فرد بنا دے

✨  جو بالآخر آپ کے لیے صدقہ جاریہ بن جائیں گے

مہک اٹھے گی ساری رہگزر آہستہ آہستہ

ہوا کرتا ہے خوشبو کا سفر آہستہ آہستہ

🎀〰🌹〰🎀〰🎀

🔊  دعا گو اور دعا کا طالب ہوں

" It is Easier to Build Strong Children Than to Repair Broken Men ."
" It is Easier to Build Strong Children Than to Repair Broken Men ."

Post a Comment

Previous Post Next Post