"Obesity Inflammation Swelling Edema Drowsiness Pain in the knees, ankles, feet and joints"
" موٹاپا انفلیمیشن سوجن ورم غنودگی گھٹنوں ٹخنے پیروں اور جوڑوں میں درد "
اب سے چالیس سال پہلے
جب ان سب شکایات کے ساتھ
والد محترم اختر آرائیں صاحب
ہمدرد دواخانہ گئے
تو ہمدرد کے
محترم طبیب یاسین صاحب نے فرمایا
جگر پر ورم ہے
اور اس کا یہ علاج ہے
گوشت ہر قسم کا بند، جس میں انڈا بھی شامل ہے
گھی ہر قسم کا بند، جس میں دودھ بھی شامل ہے
الحمدللہ،
والد صاحب نے
تین ماہ صرف ابلی ہوئی سبزیاں کھائیں
آج چالیس سال گزر گئے
دوبارہ کبھی بھی ورم، سوجن، گھٹنوں جوڑوں میں درد
نہیں ہوا
الحمدللہ
پہلے وزن 105 کلو تک پہنچ گیا تھا اب 75 کلو ہے
الحمدللہ الحمداللہ الحمداللہ
آج اسی 80 سال کی عمر میں
چالیس سال جیسے جوان کی طرح بھرپور کام کرتے ہیں
سچ بات تو یہ ہے کہ
یہ مکمل علاج ہے
اس کے ساتھ ساتھ
جسم میں جہاں کہیں ورم سوجن انفلیمیشن ہو تو
زرا دیکھئے
لفظ ان فلیم ایشن میں خود آگ کا شعلہ موجود ہے
اور گیلی پٹی اس آگ کا بہترین علاج ہے
کاٹن کی مختلف سائز کی پٹیاں بنا لیں
پانی میں بھگو کر نچوڑ کر
جہاں بھی ورم، سوجن یا درد ہو اس پر لپیٹ لیں
ایسا دن میں پانچ بار کیا جائے
اگر سارا دن اور رات کو لپیٹ کر سو جائیں تو
اور بہتر نتائج ملینگے
سوجن اگر پیروں، گھٹنے اور ٹانگ کے جوڑ پر ہو تو
پلنگ کی پیروں والی سائیڈ
کے نیچے ایک ایک اینٹ رکھ کر
اونچا کر لیں، پیروں کے نیچے ایک نرم تکیہ رکھنا بھی مفید ہے
قبض نہ ہونے دیں
اس کے لئیے اپنی غذا پر دھیان رکھیں
تازہ پھل، کچی سبزیوں کا سلاد ، ڈرائی فروٹ
جؤ کا دلیہ ، بیسن کی روٹی، پودینے کی چٹنی، سیب کا سرکہ
لوکی ٹینڈے ترئی کدو کا شوربہ
ادرک کا قہوہ، ہلدی، سبز چائے بہت مفید ہیں
اور
یہ سفید چینی، سفید مرغی ،سفید آٹا ، بیکری کے آئٹم
آلو، چاول، کولڈ ڈرنک تو بس اب بند ہی کر دیں
ایک بات یاد رہے
ورم، سوجن کی ایک وجہ دل اور گردوں کا عارضہ بھی ہوتا ہے ان دونوں کو ضرور چیک کراتے رہیں
پیروں، ٹخنوں ، میں ورم تنگ جوتوں کی وجہ سے بھی ہوتی ہے
شوز کا انتخاب بہت دیکھ بھال کر کیجیئے
دن میں پانچ بار ہر نماز کے بعد پانچ منٹ گہرے سانس لینا
دراصل خود پر احسان کرنا ہے
جب تک آکسیجن کی کمی پوری نہیں ہوگی
پانی، غذا، دوا کیا کام کریں گے...!
فجر کے فوراً بعد والی دھوپ رب کا ایک عظیم الشان تحفہ ہے کم از کم تیس منٹ دھوپ میں بیٹھیں اور
گہرے سانس لیں، رب کی عطا کردہ نعمتوں کو شمار کر کر کے ان کا شکر ادا کیجیئے
دن میں ایک بار پورے جسم خاص طور پر جوڑوں پر سرسوں کے تیل سے کسی خادمہ سے مالش کرالیں
اس دوران سورہ رحمن کی تلاوت سن لیں
یہ تو انسانی جسم کی چھوٹی سی چھوٹی
بڑی سے بڑی بیماری کا شافی علاج ہے
آخری بات
انسانوں کو معاف کردیں
خود کو بھی معاف کرا لیں
دل کو گہرائیوں تک صاف کر لیں
پھر سب کچھ اللہ رب العالمین پر چھوڑ کر
پرسکون ہوجائیں.
اللہ کریم
آپ کو صحت کی عظیم ترین نعمت کے ساتھ ساتھ
دنیا اور آخرت کی ہر نعمت عطا ہر آسانی عطا فرمائے
آمین یا رب العالمین
![]() |
